این ڈی ایم اے نے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے جائزہ رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباداین ڈی ایم اے نے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں ہواؤں کے دو الگ سلسلے داخل ہوں گے، کمزور مرطوب ہواؤں کا سلسلہ جنوبی اور مشرقی علاقوں میں جبکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں میں اثر انداز ہو گا۔شمالی بلوچستان میں بارکھان اور کوہلو کے علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، 2 جون کو دن میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ شام کے اوقات میں پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

0/Post a Comment/Comments