نارنگ منڈی گاؤں ہچڑ میں 08 افراد کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا گیا




شیخوپورہ میں مختلف مقامات پر 8 افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہچڑ میں مختلف مقامات پر 8 افراد کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
تھانہ نارنگ منڈی اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تمام افراد کو ایک ہی رات میں تیزدھار آلے اور آہنی راڈ سے قتل کیا ہے۔
شیخوپورہ پولیس نے قتل کے افسوسناک واقعات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت فیض کے نام سے ہوئی ہے جو کہ  سارے قتل رات 3 بجے کے بعد کیے جب سارا گاؤں سو رہا تھا۔
ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے گلیوں اور کھیتوں میں سوئے افراد کو رات نشانہ بنایا ہے تاہم پولیس نے سارے علاقہ کو محاصرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب کا شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہچڑ میں مختلف مقامات پر 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس  لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments