پسرور کے گاؤں بلہے کی رہائشی نئی نویلی دلہن کو شوہر نے زبردستی زہر دے کر مار ڈالا

پسرور کے گاؤں بلہے کی رہائشی نئی نویلی دلہن کو شوہر نے زبردستی زہر دے کر مار ڈالا اور خود دبئی فرار ہوگیا ملزم شمس ولد عارف سکنہ مراکیوال نے اپنی والدہ ، والد اور بہن کے ساتھ ملکر افطاری کے وقت مہوش کو زبردستی زہر دے کر قتل کردیا تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی مہوش کے والد جاوید اقبال نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی کی پچیس روز پہلے شمس سے شادی ہوئی تھی میں نے اچھے طریقے سے اپنی بیٹی کو رخصت کیا لیکن ان ظالموں نے میری بیٹی کو ناحق قتل کردیا ہے میری ڈی پی او سیالکوٹ اور وزیراعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے انکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے

سید حسنین گیلانی نمائندہ ٹی وی ٹوڈے نیوز پسرور

0/Post a Comment/Comments