خانپور ڈیم میں دوست کو بچاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے


خانپور ڈیم میں دوست کو بچاتے ہوئے 2  نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ خانپور ڈیم میں پیش آیا، جہاں 3 دوست نہانے کے لیے پانی میں اترے۔ اس دوران ایک نوجوان گہرے پانی میں چلا گیا، جسے بچانے کے لیے اس کے 2 دوست بھی پانی میں کود پڑے۔تاہم تیز بہاؤ اور گہرائی کے باعث تینوں ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں، جبکہ تیسرے دوست کو پانی سے نکال کر تشویشناک حالت میں خانپور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب شیخوپورہ میں نہر اپر چناب میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش 4 روز بعد مل گئی۔ 18 برس کا تصور علی نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔

0/Post a Comment/Comments