لاہور ہائیکورٹ: درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات والے مسافر کو آف لوڈکرناغیرقانونی قرار

 

لاہور ہائیکورٹ نے درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات والے مسافر کوآف لوڈکرناغیرقانونی قراردےدیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں مسافر کو آف لوڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس راحیلکامران نے کی اور 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ ہائیکورٹ نے شہری کونائجیریاجانے سے روکنےکا ایف آئی اے اقدام کالعدم قرار دیتے ہوئے درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات والے مسافر کوآف لوڈکرناغیرقانونی قرار دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزارکے مطابق بورڈنگ کارڈجاری ہونےکے بعد اچانک آف لوڈکیاگیا اور صرف اس خدشے  پر سفرسے روکاگیا کہ شاید دبئی سےواپس نہ آئے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزارکسی مقدمے، انکوائری، بلیک لسٹ یا ای سی ایل میں شامل نہیں تھا، آف لوڈنگ سےدرخواست گزارکو مالی نقصان، ذہنی اذیت اوربدنامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

0/Post a Comment/Comments