پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل بلیو مون جلوہ گر ہوگا

 

) فلکیاتی دنیا میں گہری دلچسپی رکھنے والوں کے لیے مئی کا یہ مہینہ ایک انتہائی نادر اور خوبصورت تحفہ لے کر آیا ہے کیونکہ کل، یعنی 31 مئی بروز اتوار، پاکستان سمیت دنیا بھر کے آسمان پر سال کا پہلا ’بلیو مون‘  جلوہ گر ہونے جارہا ہے۔فلکیاتی ماہرین کے مطابق یہ اس سال کا ایک غیر معمولی واقعہ ہے کیونکہ عام طور پر ہر مہینے میں صرف ایک ہی بار چاند مکمل ہوتا ہے، لیکن اس بار مئی کے آغاز میں پہلی تاریخ کو ‘فلاور مون’ دیکھا گیا تھا اور اب مہینے کے آخری دن دوبارہ پورا چاند نظر آئے گا، اور اسی دوسرے مکمل چاند کو تکنیکی زبان میں ‘بلیو مون’ کہا جاتا ہے۔

0/Post a Comment/Comments