سونے کی قیمت میں بڑی کمی
پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔’’ جنگ ‘‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 15ہزار 500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 76 ہزار 862روپے ہو گئی ہے۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 13ہزار 289 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 8 ہزار 832 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 155 ڈالرز کم ہو کر 4545 ڈالرز فی اونس ہوگیا۔

Post a Comment