افسوسناک خبر، دریائے جناب کے دریا میں پکنک منانے آئی آٹھ عورتیں پانی کی نذر ہو گئیں۔
وزیرآباد کے قریب دریائے چناب میں پکنک کے لیے آئی 8 خواتین نہاتے ہوے گہرے پانی کی نذر ہو گئی 4 خواتین کو مقامی افراد نے بچا لیا 4 ڈوب گئیں ایک کی نعش نکال لی گئی ڈوبنے والی تین خواتین کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیم کی جانب سے آپریشن جاریافسوسناک واقع وزیرآباد کے نواحی علاقہ کوٹ بیلہ کے قریب دریائے چناب میں پیش آیا جہاں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے 8 خواتین پکنک مناتے ہوے دریائے چناب میں نہانے کے دوران گہرے پانی کی نذر ہو گئیں خواتین کو ڈوبتے ہوے دیکھ کر مقامی افراد نے 4 خواتین کو بچا لیا جبکہ 4 گہرے پانی کی نذر ہو گئیں جن میں سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین لاپتہ خواتین کی تلاش جاری ہے ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والی خواتین میں سامعہ بی بی زوجہ آصف، عمر 28 سال ،سیرت شہزادی دختر ناصر، عمر 08 سال، ایمان فاطمہ دختر امیر، عمر 10 سال تینوں لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ حفصہ بی بی زوجہ ناصر، عمر 30 سال پانی سے نکالی گئی جو ہسپتال پہنچ کر وفات پا گئی اور ایک خاتون شمائلہ دختر فضل، عمر 22 سال کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مقامی افراد نے عاصمہ زوجہ سلیم، عمر 26 سال وجیہہ دختر فضل، عمر 14 سال اور علیشہ دختر امیر، عمر 12 سال کو گہرے پانی سے نکال لیا ریسکیو1122 کے غوطہ خوروں کی جانب سے آپریشن جاری لاپتہ خواتین کی تلاش جاری ہے مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں

Post a Comment