چوک کلوکلاں واہنڈو کے قریب حاجی مشتاق انصاری والی گلی میں نامعلوم وجہ افسوسناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

 


چوک کلوکلاں واہنڈو کے قریب حاجی مشتاق انصاری والی گلی میں نامعلوم وجہ افسوسناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق مسلح ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں مٹھو کار ڈرائیور کلوکلاں والا جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا کزن زخمی ہوگیا۔واقعہ کے بعد ملزم واہنڈو بازار میں ہوائی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ہوائی فائرنگ کے دوران ایک دس سالہ بچہ بھی زخمی ہوگیا ہے۔واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ 😢😢😢

چاندی کلاسوالہ

0/Post a Comment/Comments