عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی لاہور میں سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، سبز مرچ کی قیمت 100سے بڑھ کر 150روپے، دھنیا 60سے بڑھ کر 100روپے جبکہ دیسی لیموں کی قیمت 400سے بڑھ کر 500روپے کلوہو گئی۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عیدآنے میں چند روز ہی باقی ہے،عید کی آمد سے قبل ہی سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا،دیسی لہسن کی قیمت 250سے بڑھ کر280روپے، ادرک کی قیمت 300سے بڑھ کر 350روپے ہو گئی۔شہریوں کاکہنا ہےجب بھی کوئی تہوار آتا ہے،مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی بجائے مہنگائی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
Post a Comment