پنکی اسلام آباد، پنجاب میں بھی آپریٹ کر رہی تھی، گاہکوں کے نام سامنے آگئے ہیں، صوبائی وزیر

 

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی بلال جدون نے توجہ دلاؤ نوٹس پر کہا کہ میرے حلقے پی ایس-109 ہجرت کالونی میں منشیات سرعام فروخت ہو رہی ہے، ریلوے ٹریک پر کھل عام منشیات فروخت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیپئر روڈ پان منڈی پر منشیات سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، پنکی کہہ رہی میں باہر آجاؤں گی وہ ہمارے نظام پر ہنس رہی ہے اور پنکی کا عدالت میں پروٹوکول ہمارے سسٹم کے منہ پر طماچہ ہے۔ سندھ کے وزیر داخلہ ضیا لنجار نے کہا کہ پنکی کو گرفتار کیا ہے اس کے لیے تعریف کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پنکی کو پروٹوکول دینے والے پولیس افسران کو معطل کیا ہے اور انہیں گرفتار کرنے کی ضرورت پڑے تو گرفتار بھی کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ پولیس نے انٹیلجنس ادارے کی مدد سے پنکی کو گرفتار کیا، پنکی کا دوبارہ ریمانڈ لیا ہے اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ہم سب ذمہ دار ہیں اور ہمیں ذمہ داری کا مظاہری کرنا ہوگا، تفتیش ہوجائے میں خود بتادوں گا، کسی کو بدنام کرنا ہے تو اسپیکر صاحب اجازت دیں میں نام بتا دوں گا۔ضیا لنجار نے کہا کہ ہمارے گھروں اور بچوں تک چیزیں آگئی ہیں، نئی نسل تباہ و برباد ہوگئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ چیزیں ٹھیک ہوں اور ہم اس کیس کو رول ماڈل بنائیں گے۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ پنکی پنجاب اور اسلام آباد میں بھی آپریٹ کر رہی تھی، ان گاہکوں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں، کسی کے اوپر کیچڑ نہ اچھالیں۔

0/Post a Comment/Comments