این ڈی ایم اے کا آئندہ 24سے 48گھنٹے میں بارش، ژالہ باری کا الرٹ


 اسلام آبادنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )نے آئندہ 24سے 48گھنٹے میں بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان  ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور لاہور سمیت کئی اضلاع میں بارش کی پیشگوئی  کی گئی ہے،چکوال، جہلم، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، منڈی بہاؤالدین میں بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

0/Post a Comment/Comments