حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 22،22 روپے کمی کا فیصلہ

 


وفاقی حکومت نے عید کے تیسرے دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمیکافیصلہ کرلیا۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22،22 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.46 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 92.25 ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکی خام تیل کی قیمت بھی 0.73 سینٹس کمی کے بعد 88.17 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

0/Post a Comment/Comments