لاہور میں ٹریفک پولیس کا عید کےتیسرے روز خصوصی کریک ڈاؤن ، کم عمر ڈرائیونگ کرنے پر 145 موٹرسائیکلیں بند 419 کو چالان ٹکٹس جاری

 

لاہور شہر م یں عیدالاضحیٰ  کے آخری یوم میں 3 سوار،بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف خصوصی کریک ڈاؤن ، مجموعی طور پر 2374 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی۔ترجمان کے مطابق کم عمر ڈرائیونگ کرنے پر 145 موٹرسائیکلیں بند جبکہ 419 کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔   موٹرسائیکل پر 03 سواریاں بٹھانے پر 475 موٹرسائیکلوں کےخلاف کارروائی کی گئی ۔ خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے پر 228 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی۔ بغیر لائسنس گاڑی و موٹرسائیکل چلانے پر 403 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی ۔ بغیر ہیلمٹ 395،ون وے پر 91 جبکہ لین لائن وائیلشن پر 444 وہیکلز کےخلاف کارروئی کی گئی ۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے پبلک ٹرانسپورٹ میں اوورلوڈنگ پر 10 بسوں کو بھاری جرمانے کئے گئے۔ آج رات بھی کار ریسنگ،ہلڑبازی اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکلسٹ کو آڑے ہاتھوں لیا جائےگا۔ ون ویلنگ، ہلڑبازی روکنے کیلئے 90 مقامات پر خصوصی نفری تعینات ہے۔

0/Post a Comment/Comments