خطے میں کشیدہ صورتِ حال کے باعث آر ایل این جی کی درآمد بند ہونے سے ملک میں گیس بحران بڑھنے لگا تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختون خوا میں گیس پریشر میں کمی ہونے لگی ہے۔’’جنگ ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سوئی ناردرن کے مطابق سسٹم میں آر ایل این جی کی قلت بڑھ گئی ہے اور یومیہ شارٹ فال 700 ملین کیوبک فٹ تک جا پہنچا ہے۔ یہاں گھریلو صارفین کو گیس کی قلت کا شدید سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Post a Comment