*ون ڈش کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ*


 اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ صفدر شبیر نے شہر کے مختلف علاقوں میں میرج ہالز اور مارکیز میں ون ڈش پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے غازی پور میں ایک مارکی میں چھاپہ مارا جہاں ون ڈش کی خلاف ورزی پائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مارکی کے مالک پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مارکیز اور میرج ہالز کی کچنز میں جا کر ون ڈش کی پابندی پر عمل درامد کا جائزہ لیا

0/Post a Comment/Comments