پنجاب حکومت نے گندم خریداری کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں


 حکومت پنجاب نے نئی گندم کی خریداری کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں، جس کے تحت اپریل کے پہلے ہفتے سے باقاعدہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ11 کمپنیاں کسانوں سے مجموعی طور پر 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدیں گی، جبکہ خریداری کے ابتدائی مرحلے کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جائے گا، خریدی گئی گندم کو بعد ازاں سرکاری گوداموں میں ذخیرہ کیا جائے گا۔سرکاری سکیم کے تحت گندم خریداری کے لیے 11 فلار ملز اور کمپنیوں نے مقامی و بین الاقوامی ٹریڈرز کی ٹیکنیکل بڈ کوالیفائی کر لی ہے، جبکہ پری کوالیفائی ہونے والی کمپنیوں نے فنانشل بڈ بھی جمع کرا دی ہے، جسے آئندہ پانچ روز میں کھولا جائے گا

اپڈیٹ : چاندی کلاسوالہ

0/Post a Comment/Comments