پاکستان میں سونا پھر مہنگا ہو گیا
پسرور ( کلاسوالہ ڈاٹ کام )سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج اضافہ ہو گیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 800 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے ہو گئی۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 116 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 48 ڈالرز بڑھ کر 4493 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

Post a Comment