دیگر پیٹرولیم مصنوعات کے برعکس جیٹ فیول کی قیمت میں مزید 83 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا
دیگر پیٹرولیم مصنوعات کے برعکس جیٹ فیول کی قیمت میں مزید 83 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔نجی ٹی وی کےمطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 83 روپے لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 471 روپے لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ یکم مارچ سے ابتک جیٹ فیول میں283روپے کا اضافہ ہوچکا۔جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایئرلائنز کےلیے فضائی آپریشن چلانامشکل ہوگیا،فضائی کرایوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ مارچ کے دوران ابتک چوتھی بارطیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔

Post a Comment