دبئی (ویب ڈیسک) دبئی میں پاک بھارت کرکٹ دنگل کا اکھاڑہ سج گیا ہے اور ایشیا کپ میں روایتی حریفوں کا ٹاکرا آج ہوگا، فاتح ٹیم سپر فور میں رسائی حاصل کر لے گی۔ نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت ایشیا کپ میں اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر مدمقابل ہوں گے، رواں سال جنگ کے بعد روایتی حریفوں کا یہ پہلا مقابلہ ہے۔ ایونٹ کا میزبان بی سی سی آئی یو اے ای میں مقابلوں کا انعقاد کر رہا ہے،حکام پر گرین شرٹس سے میچ کا بائیکاٹ کرنے کیلیے خاصا دباؤ تھا جسے نظرانداز کرتے ہوئے ٹیم میدان میں اتر رہی ہے۔

Post a Comment