نریندر مودی نے تیسری مدت کے لیے بھارت کے وزیرِ اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے


 نریندر مودی نے تیسری مدت کے لیے بھارت کے وزیرِ اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ وہ 2014 اور 2019 میں ہونے والے انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد بھی اس منصب پر براجمان رہ چکے ہیں۔ حالیہ عام انتخابات میں نریندر مودی کی قیادت میں قائم سیاسی اتحاد این ڈی اے نے 543 کے ایوان میں مجموعی طور پر 293 نشستیں حاصل کیں جس میں سے بی جے پی کی 240 نشستیں ہیں۔ بھارت میں حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔ ان کے مقابلے میں کانگریس کی قیادت میں سیاسی اتحاد 'انڈیا' نے توقع سے زیادہ 230 نشستیں حاصل کی ہیں۔

0/Post a Comment/Comments