سیالکوٹ ڈیڑھ سالہ کمسن بچی کے اغواء میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمہ بذریعہ ریڈ وارنٹ انٹر پول کی مدد سے بیرون ملک دوبئی سے گرفتار، بچی بازیاب


 ۔سیالکوٹ۔ ڈیڑھ سالہ کمسن بچی کے اغواء میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمہ بذریعہ ریڈ وارنٹ انٹر پول کی مدد سے بیرون ملک دوبئی سے گرفتار، بچی بازیاب۔

۔سیالکوٹ۔ تفصیلات کے مطابق رنگپورہ کے علاقہ سے کمسن بچی کے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب ملزمہ محمودہ اختر زوجہ محمد جاوید سکنہ شیخ مولا تالاب نے اپنی ہی پوتی کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بوگس بنوا کر اغوا کر کے دوبئی فرار ہو گئی تھی۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایات پر ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ غلام عباس ایکسٹراڈیشن ٹیم انچارج سب انسپکٹر محمد نصیر نے ملزمہ کے ریڈوارنٹ جاری کروائے اور میرب بچی کا بلیو نوٹس جاری کروایا گیا۔ ملزمہ کو دوبئی سے گرفتار کر کے واپس پاکستان لایا گیا۔اور کمسن بچی کو اسکی ماں کے حوالے کر دیا گیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر میں بیرون ملک فرار ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنانے کیلیے بھرپور مہم جاری ہے.

مظلوم کی دادرسی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلیے ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری ضروری ہے اس سسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی جائیگی. ڈی پی او۔

0/Post a Comment/Comments