پسرور تھانہ صدر کی جانب سے عرصہ دراز سے قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری زبیر اللہ گرفتار


 پسرور تھانہ صدر کی جانب سے عرصہ دراز سے قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیاگیاملزم علاقہ غیرمیں روپوش تھا

پسرور(تحصیل رپورٹر)تفصیلات کے مطابق پسرور تھانہ پھلورہ کا عرصہ درآز سے روپوش ملزم کو تھانہ صدر پسرور پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیاگیا ملزم قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا بتایاجارہاہے کہ ملزم زبیراللہ عرف عبیداللہ ولد محمد مالک سکنہ دہلم کاہلواں جو تھانہ پھلورہ پولیس کو کئی سال سے مقدمہ نمبر55/21بجرم 302/148/149/109اور اسی تھانہ پھلورہ کو مقدمہ نمبر 196/23جرم 324/148/149/386میں پولیس کو مطلوب تھا جو عرصہ دراز سے علاقہ غیرمیں روپوش ہوچکا تھا جسے مخبر خاص کی اطلاع پر گوجرانوالہ پہنچنے پر گرفتار کرلیاگیا جس کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے تفتیش کاآغاز کردیاگیا ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے پسرور تھانہ صدر ایس ایچ او کی نگرانی میں کئیے جانے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اقدامات کو سراہاگیاہے یاد رہے کہ حال میں علاقہ میں دہشت کی علامت سمجھے جانے ڈکیت گینگ کو بھی گرفتار کیاگیاہے جن کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور لاکھوں روپے کے مال مسروقہ اور دس لاکھ روپے کے قریب نقدی بھی برآمد کی گئی ہے

0/Post a Comment/Comments