عدالت کانوازشریف کی ضبط شدہ جائیداداوراثاثےواپس کرنےکاحکم

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لے لئے۔اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی احکامات اکتوبر 2020 میں کیے گئے تھے۔

عدالت نے نواز شریف کی پراپرٹیز ، گاڑیاں ، بینک اکاؤنٹس واپس کرنے کا حکم دیدیا۔نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی ، مرسیڈیز، لینڈ کروزر و گاڑیاں ضبط ہوئیں تھیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کیے۔

0/Post a Comment/Comments