حکومت کاسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کااعلان


  تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں میں بارش کے بعد ایئر کوالٹی انڈیکس میں کمی آنے پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کااعلان کیا ۔کل مارکیٹس،شاپنگ سینٹر،ہوٹلز ،ریسٹورنٹ معمول کے مطابق کھلیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ پنجاب میں بارش کے بعد ایئرکوالٹی انڈیکس میں کمی آئی ہے۔

واضح رہےکہ پنجاب میں اسموگ کے باعث گوجرانوالہ سمیت 5 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا  تھا جس کے تحت 10 نومبر سے 12 نومبر تک گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیاگیاتھا ۔  

0/Post a Comment/Comments