پنجاب کی تمام ہائی وے پٹرولنگ پوسٹوں پر خدمت مراکز کا قیام دستاویز کے حصول کے لیے لنک پرکلک کریں



 ٹیب نمبر  - 1

 ایف۔ آئی۔ آر ۔ کی کاپی 

شہری کسی بھی پی کے ایم سے اپنی بنیادی معلومات فراہم کر کے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کر سکتے ہیں

ضروری دستاویزات

 درخواست دہندہ کا اصلی شناختی کارڈ بمع  2  کاپیاں

  ایف آئی  آر حاصل کرنے کی وجہ

  ایف آئی  آر نمبر اور پولیس تھانہ

پراسسنگ فی

  مفت

درخواست مکمل ہونے کا ٹائم

  15 منٹ، موقع پر رجسٹریشن

ڈلیوری کا ذریعہ

  موقع پر


ٹیب نمبر - 2

کرائے  دار کی رجسٹریشن

پنجاب کے وقتی ملازم انفارمیشن ایکٹ 2105 کے مطابق جب بھی کوئی  گھر یا ہاسٹل کمرہ کراےَ پر دیا جاتا ہے، اسکے مالک مکان/ کراےَ دار / پراپرٹی ڈیلر کو متعلقہ پولیس تھانے میں تفصیلات کا اندراج کرانا ہوتا ہے۔ یہ اندراج متعلقہ پولیس تھانے یا قریبی پولیس خدمت مرکز میں کرایا جا سکتا ہے۔ کامیاب اندراج کے بعد، فرنٹ ڈیسک افسر شہری کو یاک سرٹیفیکیٹ فراہم کرے گا جو کسی بھی تلاشی یا کاروائی کے دوران کام آئے گا

ضروری دستاویزات

  مالک مکان کا شناختی کارڈ اور ایک کاپی

  کراےَ دار کا شناختی کارڈ اور ایک کاپی

  شٹامپ پیپر پر کراےَ کے معاہدہ کی کاپی

پراسسنگ فی

  مفت

درخواست مکمل ہونے کا ٹایئم

  15 منٹ، موقع پر رجسٹریشن

ڈلیوری کا ذریعہ

  موقع پر



 ٹیب نمبر   -  3

جرائم رپورٹس

پولیس خدمت مرکزکسی بھی جرم کی رپورٹ درج کرانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ایک بار جرم کی رپورٹ درج ہو جاتی ہے تو متعلقہ پولیس تھانے سے مخصوص تفتیشی افسر درخواست کا جواب دے گا/گی۔

ضروری دستاویزات

  درخواست دہندہ کا اصلی شناختی کارڈ اور 2 کاپیاں

  درخواست دہندہ کی تحریری درخواست اگر موجود ہے

پراسسنگ فی

  مفت

درخواست مکمل ہونے کا ٹائم

  15 منٹ، موقع پر رجسٹریشن

ڈلیوری کا ذریعہ

  موقع پر



ٹیب نمبر  -  4

گمشدگی رپورٹ

ضروری کاغذات جیسے شناختی کارڈ، ڈرایئونگ لایئسنس، اے۔ٹی۔ایم۔ کارڈ، تعلیمی کاغذات اور دوسری اشیاء اکثر گم یا چوری ہو جاتی ہیں۔ پی کے ایم طریقہَ کار مہیا کرتی ہے جسکے تحت گمشدہ کاغذات کی رپورٹ کی جاسکتی ہے۔ شہری کو گمشدگی رپورٹ کی کاپی مہیا کی جاےَ گی جو شہریوں کو تفصیلات سے آگاہ کرنے میں اور نئے کاغذات کی درخواست میں کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

ضروری دستاویزات

  درخواست دہندہ کا اصلی شناختی کارڈ بمع 2 کاپیاں

  گمشدہ دستاویزات کی کاپی اگر موجود ہو

  کسی بھی امدادی دستاویز کی کاپی

پراسسنگ فی

  مفت

درخواست مکمل ہونے کا ٹائم

  15 منٹ، موقع پر رجسٹریشن

ڈلیوری کا ذریعہ

§  موقع پر




ٹیب نمبر -  5

خواتین پر تشدد رپورٹ

پولیس خدمت مرکزخواتین پر ہونے والے تشدد اور قانونی معاونت کی سہولیات فراہم کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، یہ کیسس پھر متعلقہ خواتین کے پولیس تھانوں کو بھجوادیے جاتے ہیں۔شکایت درج کروانے کے بعد متعلقہ پولیس تھانے سے مخصوص تفتیشی افسر کاروایَ کر کے جواب دے گا/گی۔

ضروری دستاویزات

  درخواست دہندہ کا اصلی شناختی کارڈ اور 2 کاپیاں

  درخواست دہندہ کی تحریری درخواست اگر موجود ہے

پراسسنگ فی

  مفت

درخواست مکمل ہونے کا ٹائم

  15 منٹ، موقع پر رجسٹریشن

ڈلیوری کا ذریعہ

  موقع پر



ٹیب نمبر  - 6 

ملازم کی رجسٹریشن

کسی بھی گھریلو یا کویَ اور ملازم کو نوکری پر رکھتے وقت اس کا اندراج قریبی پولیس تھانے میں کروانا ہوتا ہے تاکہ پولیس کے پاس اس علاقہ میں رہنے والوں کی معلومات ہو ۔ اندراج کا یہ مرحلہ آسان تر بنا دیا گیا ہے اور کسی بھی پولیس خدمت مرکزپر جا کر کرایا جا سکتا ہے۔ اس سے شہریوں اور پولیس دونوں کو کسی بھی ممکنہ ملازم کے پچھلےجرم کا پتہ لگ سکتا ہے۔

ضروری دستاویزات

  درخواست دہندہ کا اصلی شناختی کارڈ بمع 2 کاپیاں

  ملازم کے شناختی کارڈ کی2 کاپیاں

  ملازم کی 2 عدد پاسپورٹ سائیز تصاویر

  ایفیڈوڈ بمع 2 گواہوں کی تصدیق

پراسسنگ فی

  مفت

درخواست مکمل ہونے کا ٹائم

  15 منٹ، موقع پر رجسٹریشن


ڈلیوری کا ذریعہ

 موقع پر

 اپڈیٹ ۔عباس منیر مرزا / چاندی کلاسوالہ

پنجاب ہائی وے پٹرول پوسٹ پل مانگا ضلع نارووال

0/Post a Comment/Comments