پسرور میں سمارٹ لاک ڈاؤن پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق آج دوپہر 3 بجے تک بازار بند رہے گا


 پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق کل رات اسسٹنٹ کمشنر پسرور اور TMA پسرور کی جانب سے سموگ سمارٹ لاک ڈون کے حوالہ سے آج دوپہر تین بجے تک تمام بازار اور مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا اسی سلسلہ میں آج CEO TMA  چوہدری یوسف کی زیر نگرانی اور ان کے ساتھ اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے کپتان مرزا احسان اور ان کی ٹیم کے جوان پسرور پولیس کے ہمراہ سٹی پسرور میں تمام تجارتی مراکز میں آپریشن کرتے ہوئے نظر آئے اور پنجاب حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی دکانوں کو بند کر کے خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا جا رہا ہے

0/Post a Comment/Comments