ورلڈکپ میں 1.25 ملین تماشائیوں کی آمد سے نیا ریکارڈ قائم ہوگیا


 آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کو ریکارڈ 1.25 ملین شائقین کی توجہ حاصل رہی، شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیمز کا رخ بھی کیا، سوا ملین افراد نے آئی سی سی ایونٹس میں دلچسپی لیکر سابقہ تمام ریکارڈز توڑدیے. احمد آباد میں فائنل پر ایک لاکھ 32 ہزار شائقین کی آمد ہوئی جبکہ مجموعی طور پر ایونٹ کے 6 میچز سے قبل شائقین کی آمد ایک ملین سے زائد ہوچکی تھی، اس سے قبل 2015 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر منعقدہ ورلڈ کپ میں ایک ملین سے زائد افراد نے میدانوں کا رخ کیا تھا۔2019 کے ایڈیشنز میں انگلش میدانوں پر یہ تعداد 7 لاکھ 52 ہزار رہی تھی۔

0/Post a Comment/Comments