پسرور:ایس ایچ او سٹی کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری، منشیات کی بھاری مقدار برآمد
پولیس نے دوران گشت و تلاش مجرمان بمقام ستراہ موڑ بوقت صبح 5 بجے ملزم سے 5200 گرام چرس برآمد کر لی
پسرور (رانا سلمان سے) ڈی پی او سیالکوٹ کے احکامات پر اور ڈی ایس پی سرکل پسرور کی رہنمائی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی پسرور صدیق سالک کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری، منشیات فروش سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی پسرور صدیق سالک نے ہمراہ اپنی ٹیم دوران گشت و تلاش مجرمان بمقام ستراہ چوک بوقت صبح 5 بجے ایک مشکوک شخص محمد نوید ولد بشیر احمد قوم آرائیں سکنہ مسلم کالونی پسرور کو روکنا چاہا جس پر اس نے دوڑ لگا دی اور پولیس نفری کے تعاقب میں پکڑے جانے پر اس کے ہاتھ میں موجود سیاہ رنگ کے شاپر سے 5200 گرام چرس برآمد ہوئی، چرس کو قبضے میں لیکر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کاروائی کے لیے مقدمہ درج کر لیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی پسرور صدیق سالک نے صحافیوں اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کی محافظ ہے اور اپنے اس فرض کی ادائیگی کے لیے ہم ہر لمحہ تیار ہیں، علاقہ تھانہ سٹی کے عوام پولیس کے راہنمائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں تو پولیس ان ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچائی گی۔
Post a Comment