حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دےدی


 وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی تجویز پر کیا گیا جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔اعلامیے کے مطابق گیس کے 57 فیصد صارفین پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ہیں جن کے لیے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے صارفین کے لیے فکس چارجز 400 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔0.25 سے لیکر 0.9 ہیکٹو میٹر کیوب استعمال کرنے والے صارفین 400 روپے فکس چارجز ادا کرینگے جبکہ 0.25 سے لیکر 1.5 ہیکٹو میٹر کیوبک تک استعمال کرنے والے صارفین 1000 روپے ماہانہ فکس چارجز ادا کرینگے۔

0/Post a Comment/Comments