صارفین پر بوجھ ڈالنے کیلیے گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی سمری تیار

 

وزارت پیٹرولیم نے یکم اکتوبر سے صارفین پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافے کی سمری تیار کی گئی ہے، جس میں پروٹیکٹیڈ گیس صارفین کےلیے فکسڈ ماہانہ چارجز بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری ای سی سی میں پیش کی جائے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد نگراں کابینہ سمری کی حتمی منظوری دے دی۔

0/Post a Comment/Comments