لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے نئے آرمز رولز2023 نافذ کرنے سے قبل منظور شدہ اسلحہ لائسنس کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں جنہوں نے ابھی تک اپنے منظور شدہ اسلحہ لائسنس کی فیس جمع نہیں کرائی انھیں جلد از جلد فیس ادا کرنے اور پراسیس کروانے کی ہدایات جاری، ایسے افراد جن کا نیا اسلحہ لائسنس منظور ہو چکا ہے وہ جلد ازجلد پراسیس کروا لیں ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب جنھوں نے اسلحہ لائسنس کی ترمیم کی منظوری لی ہوئی ہے وہ بھی ترجیح بنیادوں پر اپنے واجبات فوری ادا کرکے اپنے پروسیس کو یقینی بنائیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نئے آرمز رولز 2023 لاگو ہونے کے بعد فیس نئے شیڈول کے مطابق ادا کرنا ہو گی۔ اس کے علاوہ جلد ہی نیو آن لائن لائسنس رجسٹریشن کا آغاز کردیا جائے گا۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ فیس میں بہت ہی زیادہ کر دی گئی ہے جو کہ عام شخص کے بس کی بات نہیں ہے۔
Post a Comment