سموگ نے لاہور کو لپیٹ میں لے لیا ، سانس لینا مشکل

 

 فضائی آلودگی کی بڑھتی شرح شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی ، شہریوں کا سانس لینا مشکل ہوگیا ، بزرگوں اور بچوں میں سانس کی بیماریاں بڑھنے لگیں ۔

 رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 410 ریکارڈ کیا گیآ ۔لاہور آلودگی کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا  یوایس قونصلیٹ 563,مال روڈ 457، سید مراتب علی روڈ 434ائیر کوالٹی ریکارڈ  جبکہ  فیز 8 ڈی ایچ اے 337  اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی ۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاریکردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ لاہوریے دوران سفر سپیڈ لیمٹ کا خیال رکھیں ۔شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں    دوسری طرف شہر لاہور  کے موسم میں  خنکی محسوس کی جا رہی ہے ۔درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ۔کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری ریکارڈ کیا جائے گا ۔

0/Post a Comment/Comments