پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی۔ شیر افضل مروت کے خلاف سینیٹر افنان اللہ کی درخواست پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے شیرافضل مروت کی 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 4 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت اور ن لیگ کے رہنما و سینیٹر افنان اللہ کے درمیان لائیو ٹی وی شو کے دوران ہاتھا پائی ہوئی تھی اور دونوں نے لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا تھا۔ سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل مروت کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
Post a Comment