بھارت:مسافر بردار ٹرینوں میں تصادم سے 13 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

 

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

بھارتی ریلوے حکام کے مطابق المانڈہ اور کنٹاکپلی ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان مسافر بردار ٹرین وساکاپٹنم پالسا اور وساکا پٹنم ریگدا کے درمیان کسی ممکنہ انسانی غلطی کے باعث ٹکر ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں ٹرینوں کی کئی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، واقعے کے اسباب جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

آندھرا پردیشں کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگنموہن ریڈی نے ریاستی صدر مقام امراوتی سے فوری امدادی کاررائیوں کے احکامات جاری کیے۔

0/Post a Comment/Comments