ٹی ایچ کیو انتظامیہ کی نااہلی غفلت اور عدم توجہی کے باعث مریض اور انکے لواحقین گندہ پانی پینے پر مجبور ہو گئے


 پسرور (لئیق احمد بٹ سے) ٹی ایچ کیو انتظامیہ کی نااہلی غفلت اور عدم توجہی کے باعث مریض اور انکے لواحقین گندہ پانی پینے پر مجبور ہو گئے، ٹی ایچ کیو ہسپتال میں لگایا جائے والا واٹر فلٹر کولر سے شفاف پانی غائب جبکہ واٹر فلٹر کا پائپ آپس میں جوڑ دیا گیا، کولر کو سرکاری واٹر سپلائی سے ڈائیریکٹ لگا کر غریب مریضوں کو مزید بیماریوں کی جانب دھکیلنے میں انتظامیہ نمبر لے گئی، مریضوں کے لواحقین کی جانب سے پسرور پریس کلب کو کولر اور ڈائریکٹ واٹر سپلائی اور بجلی کے غلط استعمال کی فوٹیج موصول شہریوں نے ایم ایس ٹی ایچ کیو، سی ای او ہیلتھ سیالکوٹ کمشنر گوجرانولہ نوٹس لے کر غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

0/Post a Comment/Comments