اداکار سنجے دت سے متاثر ہوکر موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا ’’لاہوری سنجے دت‘‘ گرفتار


 لاہور میں پولیس نے بھارتی اداکار سنجے دت سے متاثر ہوکر موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے زوہیب عرف سنجے دت کو گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزمان کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان سنجے دت بن کر آپس میں شرط لگا کر موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گندے نالے سے گرفتار کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو موٹر سائیکل چوری کرکے لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ابتک شرطیں لگا کر 5 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے کی وارداتیں کر چکے ہیں۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ ملزم زوہیب خود کو علاقے میں لاہوری سنجے دت کہلواتا تھا، ملزمان زوہیب اور عامر سے 5 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور پستول برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments