ڈیجیٹل لائیبریری نارووال کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی شرکت


 از دفتر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نارووال۔

نارووال:6اگست اتوار۔

ای۔لائبریری نارووال میں ڈیجیٹل نارووال کی تقریب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال چودھری نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نارووال چوھدری محمد اشرف نے گفتگو کرتے ھوئے بتایا کہ ڈیجیٹل نارووال پروگرام کے تحت پروفیسر احسن اقبال چودھری کے ویژن کے مطابق ڈیجیٹل نارووال پروگرام کے تحت نارووال کے پڑھے لکھے طلباء و طالبات کو تین ماہ اور ایک سال کی مدت کے آئی۔ٹی کے ٹریننگ کورسسز کروائے جائیں گے۔اور ان بچوں کو اس قابل بنایا جائے گا کہ وہ دور حاضر کی ماڈرن ڈیجیٹل مارکیٹ میں ماہر ڈویلپرز کی حیثیت سے حصہ لیں اور سمارٹ جاب کے بے پناہ مواقع سے فائدہ حاصل کریں۔اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال چودھری نے کہا کہ کل سے مین نارووال میں مختلف ایسی تقریبات میں شامل ھوں جن کا محور آپ نوجوان ہیں۔کل گزشتہ 4سالوں سے التوا کا شکار رھنے والا یونیورسٹی آف نارووال کا پہلا کانووکیشن منعقد ھوا،اور میرے پرھے لکھے نارووال کا خعاب شرمندہ تعبیر ھوا۔آج ھم ضلع بھر کے ھونہار طلبہ میں شفاف میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔اور یہ ہماری میرٹ پسندی کی پالیسی ھے۔میرٹ پر تقریر کرنا بہت آسان بات ھے مگر جب اس ہر عمل کرنے کا وقت آئے تو آپ کا انتخاب وسیماکرم پلس عثمان بزدار اور پنجاب لا سب سے برا ڈاکو ھو۔یہ لیپ ٹاپ سکیم ہمارے نوجواکی قابلیت کو تسلیم کرنے کا عمل ھے۔ہماری حکومت کی جانب سے دئیے جانے والے لیپ تاپ سے لاکھوں طلبہ پاکستان کے لئے فری لانسنگ کے فیلڈ میں کارہائے نمایاں سر انجام دے رھے ہیں۔مجھے یقین ھے کہ آئی کے شعبہ کہ جسیں ترقی کے بے پناہ مواقع ہیں ہمارے طلبہ بھی اس فیلڈ میں اپنا لوھا منوا سکتے ہیں۔میں بہاولپور کے ایسے نوجوان کو جانتا ھوں جو دن کو ٹیکسی چلاتا اور رات کو آن لائن کورسسز کرتا تھا اور آج فری۔لانسنگ کی دنیا میں وہ ایک کمپنی کا مالک ھے۔آنے والے دنوں میں بہت ساری جابز ختم ھو جائیں گیں اور دنیا ارٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیجیٹلائزیشن کی وجہ سے ان پیشوں کی جگہ نئی اور جدید ٹیکنالوجی لے لے گی۔اس لئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ ھم اپنے نوجوانوں کو آئی۔ٹی۔کی اس ماڈرن دنیا میں مقابلے کے لئے تیار کریں۔اگر آپ پڑھے لکھے ہیں مگر آپ کے پاس آئی۔ٹی۔سکلز نہیں تو آپ نئے چیلنجز کے لئے تیار نہیں ھیں۔ہمارا عزم ھے کہ ھم نارووال کو سیلیکان ویلی بنانا چاھتے ہیں۔ھم یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نارووال کیمپس میں کوانٹم کمپیوٹنگ سینٹر بنانے جارھے ہیں۔تبدیلی سرکار کے دور میں التوا کے شکار منصوبے آج دوبارہ سے شروع ھو گئے ہیں۔ھم آپکو مرغی اور انڈوں یا کٹے دینے کی بجائے آئی۔تی۔سکلز دے رھے ھیں تاکہ آپ اکیسویں صدی میں کامیاب ھو سکیں۔ہمیں ٹیکنالوجی کے اس دور میں ٹیکنالوجی کو اپنی مرضی سے چلانا چاھیے ناکہ ٹیکنالوجی ہمیں سوشل میڈیا کے منفی اثرات کی طرف لے جائیں۔سوشل میڈیا پر ملنے والی انفارمیشن کو سوچ سمجھ اور تصدیق کے ساتھ سنیں۔آج پاکستان کو امن کہ ضرورت ھے۔انتشار پھیلانے سے تباہی تو ممکن ھے مگر ترقی نہیں آتی۔ہمیں نفرت کی طرف بلانے قالی آوازوں پر دھیان نہیں رکھنا چاھیے۔خدا تعالی نے ہمیں شعور دیا ھے اس لئے ہمیں اپنے اس شعور کو بیدار بھی رکھنا چاھیے۔ترقی افسانوی خیالات کی بجائے عملی دنیا میں حقائق پر مبنی فیصلے کرنے سے آتی ھے۔ہم نے اپنے دور مین نارووال کو علم کی بستی کی شناخت دی۔یہاں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا اور پھر تبدیلی سرکار نے اس ترقی کو لمبے عرصے تک روکے رکھا۔انہون نے ہمارے انفراسٹرکچر سمیت ہمارے ہسپتالوں کو بھی تباہ کرکے رکھ دیا ھے۔سپورٹس کمپلیکس کا جو حال انہوں نے کیا وہ سبھی کے سامنے ھے۔مجھے کہا گیا کہ آپ نے اتنا بڑا منصوبہ ایک چھوٹے سے شہر میں بنا دیا ھے۔آج ہمیں دوبارہ موقع ملا تو ھم نے اس سٹیڈیم کو دوبارہ سے اس اجڑے ھائے سٹیڈیم کو آباد کیا۔مجھے نام نہاد لوگوں نے ڈاکو کہا اور آج میرے پر الزام لگانے والا اتک جیل میں نشان عبرت بنا ھوا ھے۔4سال فج کی پشت پناہی مین حکومت کرنے والے پورے پاکستان میں ایک بھی منصوبے کا آغاز نہیں کرسکے۔ان کا ایجنڈا نفرت اور گالی گلوچ تھا اور ھمارا ایجنڈا اپنے نوجوانوں اور وطن عزیز کی ترقی ھے۔ڈیجیٹل نارووال ایک ایس بنیاد ھے کہ جس کے نتیجے میں یہاں کے فری۔لانسر لاکھوں ڈالرز کمائیں گے۔آپ نوجوانوں نارووال کا برینڈ ہیں۔اپنے اخلاق کو بہتر بنائیں اور اپنے برینڈ کو بہتر بنائیں تاکہ دنیا یہ کہے کہ پاکستان محنتی اور دیانتدار ہیں۔

0/Post a Comment/Comments