ٹائٹن کے مسافروں کے آخری لمحات سے متعلق امریکی اخبار کا انکشاف


 امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سے سفر کے دوران تباہ ہونے والی سیاحتی آبدوز ٹائٹن پر سوار مسافروں نے ممکنہ طور پر اپنی زندگی کے آخری گھنٹے مکمل تاریکی میں موسیقی سنتے اور سمندر میں جگمگانے والے جانداروں کو دیکھتے ہوئے گزارے۔

اوشین گیٹ کی تیار کردہ یہ آبدوز 18جون کو بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی جانب جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی تھی۔اس کے نتیجے میں ٹائٹن آبدوز میں سوار کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اسٹاکٹن رش،دو پاکستانی شہری شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت ہیمش ہارڈنگ اور پال ہنری نارجیولیٹ جان کی بازی ہار گئے تھے۔

0/Post a Comment/Comments