پسرور: مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد علی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری علی زاہد خان کی سفارش پر تحصیل پسرور میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دٸیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں کے ٹینڈرز بھی جاری کر دیے گٸے ہیں۔ ملک احمد علی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اکثر یونین کونسلز میں ایک ایک کروڑ کا فنڈ دیا گیا ہے تاہم دو منصوبوں کے لیے 10, 10 کروڑ روپے مختص کیے گٸے ہیں ان میں ڈھوڈا روڈ اور بابا کالونی تا بھلیر، ہرچند پور روڈ کے منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چونڈہ کے لیے بھی زیادہ فنڈز رکھے گٸے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فنڈز پاک پی ڈبلیوڈی کے توسط سے خرچ کیے جاٸیں گے۔
Post a Comment