پہلی مون سون بارشیں 3 سے 8 جولائی تک جاری رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق پہلی مون سون بارشیں 3 سے 8 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق اس دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال پر تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اداروں کو ہنگامی مشینری اور عملے کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایمرجنسی میڈیکل عملہ کی موجودگی یقینی بنائے۔ سیاح اور مسافر سفر سے قبل موسمی حالات سے باخبر رہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ کسان و مویشی مالکان موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ متعلقہ ادارے سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقہ مکینوں کو پیشگی اطلاع کریں۔
Post a Comment