ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی


 انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 287 روپے 19 پیسے پر آگئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیرکسی تبدیلی کے 296 روپے پرموجود ہے۔

0/Post a Comment/Comments