پسرور شہر اور ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ


پسرور سوئی گیس کی بندش کا دورانیہ تقریبا 15 گھنٹے تک پہنچ چکا ھے۔

گیس کی کم پریشر میں پسرور کے علاقوں میں صرف چند گھنٹے دی جا رہی ھے جس کی بندش کا کوئی بھی واضع شیڈول بھی نہیں ۔ گیس کی بندش کا ٹائم ٹیبل رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک اور دوبارہ 9 بجے سے دن ساڑھے بارہ بجے تک اور دوبارہ 2 بجے سے شام 5 بجے تک گیس مسلسل بند رہتی ھے اگر چند گھنٹے دی بھی جاتی ھے تو وہ بھی کم پریشر میں دی جاتی ھے اور گیس کے بل جات جو 500 تک ہیں ان پہ 3000 ہزار روپے کے ٹیکس ڈال کر 3500 تک وصول کئیے جا رھے ہیں غریب عوام پر اس سے زیادہ اور کتنے ظلم کئے جائیں گے ہم اہلیانِ پسرور اعلیٰ حکام اور محکمہ کے زمہ داران سے احتجاجاً درخواست کرتے ہیں کی اس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو کم کیا جائے اور گیس کے بل بھی معمول پر لائیں جائیں مزدور تنخواہ دار جوان بچیوں کے بوجھ لئیے گھر کا سربراہ پہلے ہی بہت پریشانی اور مشکلات سے وقت گزار رھے ہیں ۔۔۔۔

اس پہ ہر اک شہری آواز ضرور اٹھائے۔۔۔۔۔۔؟؟؟

0/Post a Comment/Comments