صحافی محمد نوید جٹ کی بہادری دو بکرا چور رنگے ہاتھوں گرفتار پٹرولنگ پوسٹ سیوکی کے سب انسپکٹر شاہد ندیم کی کاروائی


سیالکوٹ. دو چھترے چور موٹر سائیکل پر بڈیانہ کے مقام سے چھتراچوری کر کے لے جا رہے تھے جو کے گرفتار کر لیے گئے. سیالکوٹ.تفصیلات کے مطابق دو افراد موٹرسائیکل سوار بڈیانہ کے مقام سے قربانی کا ایک چھترا چوری کرکے وریو گوؤوینکی روڈ پر گوؤوینکی کی طرف لاپرواہی غفلت سے بہت تیز موٹرسائیکل چلاتے ہوئے جا رہے تھے کے محمد نوید جٹ جوائنٹ سیکرٹری سینٹرل پریس کلب پسرور نے دوران سفر ان موٹرسائیکل سوار دو افراد کو مشکوک سمجھ کر ایک اور موٹر سائیکل سوار راہگیر سے ہیلپ مانگ کر ان چوروں کا پیچھا کیا جوکے لدھڑ چوک سے ایمن آباد روڈ پر پہنچ کر سبزی منڈی سیالکوٹ کی طرف چلنے لگے اور لدھڑ چوک سے تھوڑے فاصلے پر ان دونوں بکرا چوروں کو بکرے سمیت پکڑ لیا اور انکوائری کرنے پر دونوں چھترا چور عدنان ولد نذیر احمد.محمد آصف ولد محمد بوٹا محلہ ککے زئیاں لال مسجد پسرور کے رہائشی نکلے جوکے بڈیانہ سے چھترا چوری کر سیالکوٹ فروخت کرنے جارہے تھے عوام کا حجوم اکھٹا ہوگیا عوام نے ان دونوں چوروں کو مارنے کی کوشش کی جس کے بعد نوید جٹ جوائنٹ سیکرٹری سینٹرل پریس کلب پسرور نے عوام کو ان چوروں پر تشدد کرنے سے روکا اور پٹرولنگ پولیس سیوکی اور تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس کو فوراً اطلاع کی جس پر سب انسپکٹر انچارج چوکی سیوکی شاہد ندیم. کانسٹیبل شاہ جہاں. فیصل اعجاز. مدثر حسین اور تھانہ صدر سیالکوٹ نے مشترکہ کاروائی کی جس کے بعد دونوں چوروں کو قربانی کا چھترا اور موٹرسائیکل سمیت تھانہ صدر لے گئے جس پر تھانہ صدر سیالکوٹ اور پٹرولنگ پولیس سیوکی چوکی نے محمدنوید جٹ جوائنٹ سیکرٹری سینٹرل پریس کلب پسرور کی اس انتھک محنت سے ان چوروں کو پکڑنے پر شکریہ ادا کیا اور حوصلہ افزائی کی اور کہا کے صحافی اور پولیس ہم ایک دوسرے کے بازو ہیں ہم نے ایک ہوکر چلنا ہے

0/Post a Comment/Comments