سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی


 کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی بڑی کمی ہوگئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔اعداد و شمار کے لحاظ سے اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 95 ہزار 559 روپے ہو گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 24 ڈالر اضافے سے 1964 ڈالر فی اونس ہے۔

0/Post a Comment/Comments