پنجاب سمیت ملک بھر میں بجلی اور گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ، شہری اور دیہی علاقوں میں گیس اور بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا،پریشر میں کمی کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے،شہریوں کو گھروں میں کھانا پکانا بھی ناممکن ہو گیا۔ملک بھر میں گیس کا بحران شدید تر ہو گیا ہے۔متعدد علاقے طویل گیس کی لوڈ شیڈنگ کی زد میں ہیں۔ذرائع کے مطابق آر ایل این جی کارگو نہ آنے سے سسٹم میں گیس کی کمی ہو گئی جس سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کا پریشر کم ہو گیا۔لاہور کے اکثر علاقوں میں صارفین گیس سے محروم ہیں اور پاور سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی کم کر دی گئی۔
Post a Comment