پنجاب پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی بیسڈ جدید ترین ای پولیسنگ پر عمل پیرا آئی جی
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی بیسڈ جدید ترین ای پولیسنگ پر عمل پیرا ہے اور امن و امان کے قیام،جرائم کی بیخ کنی، سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹولز پر انحصار کر رہے ہیں۔ پنجاب پولیس کی ورکنگ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید سسٹمز اور ایپلی کیشنز پر استوار کردیا گیا ہے۔ پولیس فورس کے شفاف،غیر جانبدارنہ احتساب کیلئے 1787 اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم بلاتعطل فعال ہیں، پولیس سے متعلق شہریوں کی تمام شکایات کی ٹریکنگ، فیڈ بیک، فالو اپ کی اعلی سطح پر سپرویڑن کی جاتی ہے جس کی بدولت ہزاروں شکایات کابروقت ازالہ ہوچکا ہے۔ سیف سٹی کے تمام کیمروں کو بتدریج فنکشنل کرنے کےساتھ دیگرتین شہروں میں مقامی سطح پر سیف سٹی سسٹم کا آغاز کر رہے ہیں۔ اینٹی وہیکل لفٹنگ سسٹم،ای گیجٹس ایپلی کیشنز کے ذریعے گاڑیوں کی چیکنگ کا جدید ترین میکانزم استعمال میں ہے۔ چہرہ شناخت سسٹم،آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے نمبر پلیٹس کی چیکنگ،مجرموں کو گرفتار، بچھڑوں کو ملایا جا رہا ہے۔ پولیس کا ای پوسٹ سسٹم روزانہ کی بنیاد پر درجنوں عدالتی مفروروں، اشتہاریوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لا رہا ہے۔ پولیس کے ہر کانسٹیبل کے پاس ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم، ویلفیئر اور کرائم پریوینشن ایپ موجود ہیں، ساتھ ہی ساتھ سمارٹ آئی، ہوٹل آئی، کرایہ داری اندراج سمیت دیگر ایپلی کیشنز کے ذریعے اشتہاری مجرمان اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اینڈرائڈ اور آئی او ایس سسٹم سے ہم آہنگ پنجاب پولیس پاکستان ایپ میں تمام پولیس ایپس کو یکجا کیا گیا ہے جس سے شہری خدمت مرکز کی طرز پر گھر بیٹھے 14سہولیات باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔ پنجاب پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس اجراءسسٹم کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے اور قومی شناختی کارڈ رکھنے والا ہر پاکستانی پنجاب پولیس کے جدید آئی ٹی سسٹم کے ذریعے ڈرائیونگ سنٹرز سے لائسنس حاصل کر سکتا ہے۔ سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ نے جدید ترین ڈیٹا انیلیسس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی بدولت ایسے سافٹ وئیر ڈویلپ کئے جو دنیا کی ٹاپ ایجنسیز کے پاس بھی نہیں ہیں اور ان ہائی فائی سسٹم کی بدولت سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کرکے امن و امان کی فضا کو مستحکم کردیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کےساتھ ساتھ پولیس نے اپنے عزم و ہمت اور حوصلے سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے، پنجاب پولیس نے شہادتیں پیش کیں ہیں، ہم شہریوں اور ظالموں، ڈاکوو¿ں اور دہشت گردوں کے درمیان سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔
Post a Comment