خوشخبری پاسپورٹ اب تمام نادرا آفس الگ پاسپورٹ کاؤنٹر سے بنا کریں گے

 

نادرا اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ  پاسپورٹس نے پاکستانیوں  کو ان کے گھر  وں تک  سہولتیں  فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی باشندے  اب اپنے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے پاسپورٹ آفس کے باہر طویل قطار میں کھڑے نہیں ہونا پڑے گا بلکہ گھر بیٹھے آن لائن ہی یہ کام ممکن ہوگا۔

ویب سائٹ پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق نادرا اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے باہمی اشتراک سے یہ منفرد سروس متعارف کروانے جا رہے ہیں جس کے تحت پاسپورٹ کی آن لائن تجدید کروائی جاسکے گی۔ یہ سروس بہت جلد متعارف کروائی جا رہی ہے جو اندرون و بیرون ملک رہنے والے تمام پاکستانیوں کے لیے ہو گی۔ سروس لانچ ہونے کے بعد کوئی بھی پاکستانی جس کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو چکی ہو گی یا 7ماہ سے کم رہ گئی ہو گی وہ اس کی تجدید کی درخواست آن لائن کر سکے گا اور نیا پاسپورٹ اس کے گھر بذریعہ ڈاک بھیج دیا جائے گا۔

 آن لائن سروس کے تحت نارمل پاسپورٹ 10دن اور ارجنٹ 4دن میں آپ کو موصول ہو جائے گا۔ پاسپورٹ کے صفحات اور درجے کے لحاظ سے ان کی فیس اور گھر پہنچانے کے اخراجات آپ خبر میں شامل چارٹ سے معلوم کر سکتے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments