مبینہ کرپشن کی انکوائری،مونس الٰہی کےخلاف مقدمہ درج
بارہ کروڑ سے زائد کی مبینہ کرپشن کی انکوائری،ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق چوہدری مونس الٰہی بطور ایم این اے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث رہے۔ عامر سہیل مونس الٰہی کے کیش رائیڈر اورفرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا۔مو نس الٰہی کو تین کال اپ نوٹس جاری کیے گئے مگر وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے۔ مقدمہ میں زہرہ الہٰہی اورعامر سہیل کو بھی نامزد ملزم قرار دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل لاہورکی مقامی عدالت نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈکی استدعامسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیجنے کا حکم دیا۔
Post a Comment