خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی کیلئے پاکستانی حکام سے کہا ہے امریکی محکمہ خارجہ


  امریکی محکمہ خارجہ  کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کےکیس کو فالوکررہے ہیں۔ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ  کے ترجمان  نے کہا کہ پاکستانی حکام سے کہا ہے خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دی جائے، وہ دہری شہریت کی حامل ہیں، اس حوالے سے پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں ہیں۔ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ کوئی امریکی شہری گرفتار ہوتا ہے تو ان کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں، پاکستانی حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ منصفانہ سماعت کی گارنٹی ہوگی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ  غیر ملکی حکومتوں سے کہتے آئے ہیں کہ گرفتار امریکی شہریوں  کیلئے طریقہ کارکوسامنے رکھیں۔

0/Post a Comment/Comments